تنقید کرنے والوں کو یہ ضرور دیکھنا چاہئے کہ۔۔۔ اظہر علی نے بھی چپ کا روزہ توڑ دیا

یہ تاثر درست نہیں کہ پاکستانی بلے باز شارٹ بالز نہیں کھیل سکتے۔


ٹیسٹ کرکٹراظہرعلی کا کہنا ہے کہ جنوبی افریقا کےخلاف رنزنہ کرنےکا انہیں افسوس ہے،ایک ہی اندازمیں آوٹ ہونامایوس کن تھا،

ایک بیان میں اظہر علی نے کہا کہ جنوبی افریقہ میں پچز کی وجہ سے مسئلہ رہا، تنقید کرنے والوں کو یہ ضرور دیکھنا چاہئے کہ کنڈیشنز کیسی تھیں ۔

انہوں نے کہا کہ مصباح الحق اور یونس خان کا خلا پر کرنے میں وقت لگے گا ، ان دونوں کے جانے کے بعد اچھا نہیں کھیل سکا ۔

انہوں نے مزید کہا کہ گھٹنے کی تکلیف ضرور مسائل پیدا کرتی ہے لیکن فٹنس کے لیئے بھرپور محنت کر رہا ہوں ۔

واضح رہے ڈربن میں جنوبی افریقا نے دوسرے ایک روزہ میچ میں پاکستان کو 5وکٹ سے شکست دے کر 5 میچوں کی سیریز 1۔1 سے برابر کردی ، پاکستان کرکٹ ٹیم 45 اعشاریہ 5 اوورز میں 203رنز پر ڈھیر ہوگئی۔



آپ کیلئے تجویز کردہ خبریں‎‎