بابراعظم نے وہ کردیا جو ٹنڈولکر یا کوہلی بھی نہ کر سکے

24سالہ بابر اعظم اب تک جنو بی افریقہ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے دوران جنوبی افریقہ کے کامیاب ترین ٹیسٹ فا سٹ باﺅلر ڈیل سٹین کو 21چوکے رسید کرچکے ہیں.


قومی ٹیم کے مڈل آرڈر بلے باز بابر اعظم نے جنوبی افریقی فاسٹ باﺅلر ڈیل سٹین کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں زیادہ چوکے لگانے کا اعزاز اپنے نام کرلیا ہے ۔

جو کسی بھی بلے بازکی جانب سے 35سالہ جنوبی افریقی فاسٹ باﺅلر کو لگائے جانے والے چوکوں کی سب سے بڑی تعداد ہے.

انہوں نے اب تک ڈیل سٹین کے خلاف 78گیندوں پر92رنز سکور کیے ہیں ،بابرا عظم سے قبل یہ ریکارڈ سابق برطانوی کپتان اینڈریو سٹراس کے پاس تھا جنہوں نے 05-2004ءکی ٹیسٹ سیریز میں ڈیل سٹین کو19چوکے لگائے تھے.

سابق سر ی لنکن کپتان کما ر سنگاکارا نے2006ءمیں ڈیل سٹین کو ٹیسٹ سیریز میں16چوکے رسید کیے تھے۔

 ڈیل سٹین کےخلاف ایک ٹیسٹ اننگز میں زیادہ چوکے لگانے کا اعزاز سابق برطانوی بلے باز کیون پیٹرسن کے پاس ہے جنہوں نے 2012ءمیں لیڈز ٹیسٹ کے دوران اپنی 149رنز کی اننگز کے دوران ڈیل سٹین کو12چوکے لگائے تھے.



آپ کیلئے تجویز کردہ خبریں‎‎