بابراعظم بہترین بلے بازہیں لیکن۔۔۔مکی آرتھرنےشاندارکارکردگی دکھانے والےکھلاڑی کی پرفارمنس پرہی سوالیہ نشان لگادیا

 قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مکی آرتھر نے بابر اعظم کو بہترین بلے باز قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ابھی تک ہم نے نوجوان بلے باز کی بہترین پرفارمنس نہیں دیکھی، یقین ہے بابراعظم جلد انٹرنیشنل کرکٹ کے تمام فارمیٹس میں دنیا کے 5 بہترین بلے بازوں میں شامل ہو جائیگا ،جنوبی افریقہ کیخلاف عماد وسیم کے علاوہ کسی بائولر نے اچھی کارکردگی نہیں دکھائی۔


ایک انٹرویو میں قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ مکی آرتھر نے کہا کہ مجھے ہمیشہ بابراعظم کی صلاحیتوں پر اعتماد رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دو سال قبل جب میں نے بابراعظم کو نیٹ میں پریکٹس کرتے دیکھا تو کہا تھا کہ نوجوان بلے باز ویرات کوہلی کی طرح بہت آگے جائیگا لیکن دلچسپ بات یہ ہے کہ ہم نے ابھی تک بابراعظم کی بہترین پرفارمنس نہیں دیکھی۔

انہوں نے کہا کہ بابراعظم ایک نوجوان کھلاڑی سے ایک تجربہ کار بلے باز میں تبدیل ہو چکا ہے اور وہ بہت مضبوط اور فٹ ہے۔

انہوں نے کہا کہ مجھے پورا یقین ہے کہ بابراعظم بہت جلد انٹرنیشنل کرکٹ کے تمام فارمیٹس میں دنیا کے 5 بہترین بلے بازوں میں شامل ہو جائے گا۔قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ نے کہا کہ بابراعظم اعظم دن بدن بہتر سے بہتر ہوتے جا رہے ہیں اور انہوں نے جنوبی افریقہ کیخلاف تینوں فارمیٹس میں شاندار کارکردگی کے ذریعے اپنے اوپر ایشیاء سے باہر اچھا پرفارم نہ کرنے سے متعلق اٹھنے والے سوالات کو ختم کر دیا ہے۔مکی آرتھر نے جنوبی افریقہ کیخلاف بائولرز کی پرفارمنس کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ عماد وسیم کے علاوہ کسی بھی بائولر نے اچھی کارکردگی نہیں دکھائی، ہم نے اپنے پلان پر عمل نہیں کیا اور شارٹ پچ گیندوں پر 64 رنز دیئے ،ہماری بائولنگ کا آخری اوور سب سے گندا گیا۔



آپ کیلئے تجویز کردہ خبریں‎‎