نواز شریف کی بگڑتی ہوئی صحت، حکومت نے اہم قدم اٹھا لیا

میڈیکل بورڈ کی سفارش پر نواز شریف کے علاج کے طریقہ کار پر غور کیا جائے گا۔


پنجاب حکومت کی جانب سے تشکیل دیا گیا خصوصی میڈیکل بورڈ آج  کے روز سابق وزیر اعظم محمدنواز شریف کا طبی معائنہ کرے گا۔

ذرائع کے مطابق اسسٹنٹ پروفیسر راولپنڈی انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی ڈاکٹر حامد شریف خان ، اسسٹنٹ پروفیسر الیکٹرو فزیالوجی راولپنڈی انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی ڈاکٹر محمد طلحہ بن نذیر، ایسوسی ایٹ پروفیسر پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی ڈاکٹر سجاد احمد ، کلاسیفائیڈ کارڈیالوجسٹ آرمڈ فورسز انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی اینڈ نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہارڈ ڈزیز راولپنڈی بریگیڈئیر عبد الحمید صدیقی اور کلاسیفائیڈ الیکٹروفزیالوجسٹ آرمڈ فورسز انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی اینڈ نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہارڈ ڈزیز راولپنڈی بریگیڈئیر عظمت حیات پر مشتمل خصوصی میڈیکل بورڈ کوٹ لکھپت جیل میں نواز شریف کا طبی معائنہ کرے گا ۔واضح رہے کہ میڈیکل بورڈ کی سفارش پر نواز شریف کے علاج کے طریقہ کار پر غور کیا جائے گا۔



آپ کیلئے تجویز کردہ خبریں‎‎