دورہ جنوبی افریقہ کے آغاز سے قبل ہی گرین شرٹس کے لیے بری خبر

پاکستان اور ساوتھ افریقا کی ٹیموں کے در میان تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا ٹیسٹ 26 دسمبر سے سینچورین میں شروع ہوگا، لیکن اس ٹیسٹ میں فاسٹ بولر محمد عباس اور لیگ اسپنر شاداب خان کی شمولیت پر اب بھی سوالیہ نشان لگا ہوا ہے


پاکستان کرکٹ ٹیم کی جنوبی افریقا سے مقابلے کی تیاریاں جاری ہیں، البتہ ٹیم میں موجود فاسٹ بولر محمد عباس پہلا ٹیسٹ نہیں کھیل سکیں گے، جبکہ شاداب خان بھی مکمل فٹ نہیں ہو سکے ہیں۔

دونوں کھلاڑی تاحال مکمل فٹ نہیں ہوسکے ، کندھے کی انجری کا شکار محمد عباس کی پہلے ٹیسٹ شرکت غیر یقینی ہے ، جبکہ گروئن انجری میں مبتلا شاداب خان بھی فائنل الیون کا حصہ نہیں ہوں گے۔

دوسری جانب قومی کرکٹ ٹیم کے ایک روز آرام کے بعد آج سینچورین میں ٹریننگ سیشن شیڈول ہے ۔



آپ کیلئے تجویز کردہ خبریں‎‎