پاکستان ریلوے میں بڑی تبدیلی، شیخ رشید نے تاریخ رقم کر دی

پاکستان ریلوے نے ایک ایپ ’’پاک ریل لائیو‘‘ کے نام سے متعارف کیا ہے جس سے مسافر ٹرین کی سپیڈ اور جگہ کا پتہ چل سکے گا۔


پاکستان ریلوے کی 122 مسافر ٹرینوں میں ٹریکنگ سسٹم لگا دیا گیا ہے جس کا افتتاح وزیراعظم پاکستان عمران خان آج شام منگل کو پانچ بجے کریں گے

‘ ٹریکنگ سسٹم ریلوے کے ریٹائرڈ ملازم کے بیٹے نے عطیہ کیا جس سے پاکستان ریلوے کو 7 کروڑ 84 لاکھ روپے کی بچت ہوئی ہے۔

 ٹریژکنگ سسٹم عطیہ کرنے والے نوجوان سید مدثر حسین زیدی نے آن لائن سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہریلوے میں لگائے گئے اس سسٹم کا کنٹرول روم لاہور میں لگایا گیا ہے۔ اگر سگنل کی وجہ سے ٹرین کا پتہ نہیں چلتا تو ایپ کے ذریعے میسج آجائے گا کہ سسٹم سنگل نہ ہوین کی وجہ سے کام نہیں کررہا۔

مدثر زیدی نے کہا کہ سگنل نہ ہونے کی صورت میں 117 پر رابطہ کیا جاسکتا ہے اس ایپ اور ٹریکنگ سسٹم سے 117 پر بوجھ بہت کم ہوجائے گا۔ اپسکتان ریلوے کی طرف سے سسٹم کیلئے کوئی پیتہ نہیں دیا گای میں اپنی لگن اور شوق سے یہ سسٹم متعارف کروایا ہے تاکہ عوام کو فائدہ ہوگا کیونکہ ایک دفعہ میں اپنی فیملی کے ساتھ ریلوے اسٹیشن پر ساری رات کھڑا رہا جس کے بعد میرے دل میں یہ خیال آیا کہ میں ایک ایسا سسٹم متعارف کرائوں گا جس سے عام کا ٹائم ضائع ہونے سے بچایا جاسکے گا۔

انہوں نے کہا کہ ریلوے سسٹم کیلئے ٹینڈر دے رہا تھا جس پر ایک کروڑ 84 لاکھ روپے خرچ ہونے تھے لیکن میں نے یہ عطیہ کیا ہے یہ میرا خواب تھا جو وزیراعظم عمران خان کے دور میں پورا ہو رہا ہے انہوں نے کہاکہ پاکستان ریلوے اس سے تقریباً تیس لاکھ روپے ماہانہ کما سکتا ہے کیونکہ بڑی بڑی کمپنیاں اس ایپ پر اپنا لوگو لگانے کیلئے ریلوے کو پیسے دیں گی اگر پاکستان ریلوے چاہے گا انہوں نے کہاکہ اس ایپ ’’پاک ریل لائیور‘‘ آج شام پانچ بجے وزیراعظم کے افتتاح کے بعد عوام کو میسر ہوگا اور وہ مسافر ٹرینوں کے بارے میں جان سکیں گے واضح رہے کہ پہلے آن لائن بکنگ کیلئے آئی فون پر آن لائن ٹکٹ بک نہیں ہوسکتا تھا لیکن اب یہ ایپ آئی فون پر بھی کام کرے گا۔



آپ کیلئے تجویز کردہ خبریں‎‎