عمران خان سرخرو ہوگئے، سب سے بڑے مخالف نے بھی ہتھیار ڈال دئیے

عام انتخابات کے دوران عمران خان کی بطور رکن اسمبلی نااہلی کی درخواست دائر کی گئی تھی۔ 


جسٹس اینڈ ڈیمو کریٹک پارٹی نے سیتا وائٹ معاملے پر عمران خان نااہلی کیس میں پٹیشن واپس لینے کی درخواست دائر کر دی

 

 اسلام آباد ہائی کورٹ میں جسٹس اینڈ ڈیموکریٹک پارٹی کے رکن عبدالوہاب بلوچ نے وزیر اعظم عمران خان کے خلاف نا اہلی کی درخواست واپس کرنے کی استدعا کر دی۔

 جمعہ کو جسٹس اینڈ ڈیمو کریٹک پارٹی نے سیتا وائٹ معاملے پر عمران خان نااہلی کیس میں پٹیشن واپس لینے کی درخواست دائر کر دی اس سلسلے میں جسٹس اینڈ ڈیموکریٹک پارٹی کے رکن عبدالوہاب بلوچ نے اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کیا ۔

یاد رہے کہ گزشتہ عام انتخابات کے دوران عمران خان کی بطور رکن اسمبلی نااہلی کی درخواست دائر کی گئی تھی۔ عمران خان کے خلاف نااہلی کی دو درخواستیں زیر سماعت تھیں۔عمران خان کی نااہلی کے لیے دائر ایک درخواست کچھ عرصہ قبل عدالت نے خارج کر دی تھی۔



آپ کیلئے تجویز کردہ خبریں‎‎