”مجھ پر کالا جادو کیا گیا ہے“ دورہ جنوبی افریقہ سے باہر ہونے والے قومی کرکٹر کا دعویٰ

حارث سہیل قومی ٹیم کیساتھ جنوبی افریقہ گئے تھے تاہم گھٹنے میں انجری کے باعث انہیں واپس بھیج دیا گیا


 تاہم  مڈل آرڈر بلے باز حارث سہیل نے کہا ہے کہ کسی نے ان پر ’کالال جادو‘ کیا ہے اوراس وجہ سے ہی وہ دورہ جنوبی افریقہ سے باہر ہو گئے ہیں.

نجی نیوز میڈیا  کی رپورٹ کے مطابق حارث سہیل نے ٹیم انتظامیہ کو بتایا کہ وہ ’کالے جادو‘ کا اثر محسوس کرتے ہیں اور ان کے گھٹنے میں درد کی وجہ بھی یہی ہے۔ حارث سہیل نے وطن واپسی سے قبل ٹیم انتظامیہ کو یہ سب کچھ بتایا اور وطن واپسی کے بعد انہوں نے پی سی بی کے بحالی پروگرام میں شرکت کے بجائے سیالکوٹ میں واقع اپنے گھر جانے کو ترجیح دی۔

پی سی بی نے اس حوالے سے کوئی تردید یا تصدیق نہیں کی البتہ ایک بات تو طے ہے کہ قومی کھلاڑیوں کو جسمانی ٹریننگ کیساتھ ساتھ ذہنی تربیتی کی بھی ضرورت ہے تاکہ وہ اس طرح کے شکوک و شبہات اور وہم سے باہر نکل سکیں۔

یاد رہے کہ حارث سہیل نے 2015ءمیں دورہ نیوزی لینڈ کے دوران بھی میڈیا کو بتایا تھا کہ چند غیر مرئی طاقتوں کے باعث انہیں ہوٹل کا کمرہ تبدیل کرنا پڑا اور پھر انجری کے باعث دورے سے بھی باہر ہو گئے تھے.



آپ کیلئے تجویز کردہ خبریں‎‎