وزیراعظم عمران خان کی پرواز میں بم کی افواہ، گرفتار ہونے والی خاتون کون نکلی اور اس نے ایسا کیوں کیا؟

پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے افواہ اُڑانے والی خاتون کو گرفتار کر لیا.


 

وزیراعظم عمران خان کی پرواز میں گذشتہ روز بم کی بوگس اطلاع پر پولیس کی دوڑیں لگ گئیں۔ تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز وزیراعظم عمران خان کی پرواز میں بم کی موجودگی کی افواہ اُڑائی گئی جس پر پولیس حرکت میں آگئی۔کسی خاتون نے 15ایمر جنسی پر جھوٹی کال کی اور پرواز میں بم کی موجودگی کی افواہ اُڑائی۔

بم کی بوگس اطلاع دینے پر پولیس نے فوری طور پر کارروائی کی اور جھوٹی افواہ پھیلانے والی خاتون کو گرفتار کر لیا۔ خاتون کی شناخت ارم وحید کے نام سے ہوئی جس کا تعلق سوڈیوال سے ہے۔

پولیس کے مطابق نوانکوٹ کی رہائشی ارم وحید نے 15 پر پولیس کو اطلاع دی کہ وزیراعظم عمران خان جس پرواز میں ہیں، اس میں بم ہے ، جس پر پولیس اور ڈولفن نے موقع پر پہنچ کر ملزمہ ارم وحید سے پوچھ گچھ کی تو ملزمہ کا کہنا تھا میں نے تو ویسے ہی کال کردی تھی.

 پولیس نے 15 پر غلط کال کرنے اور جھوٹی افواہ پھیلانے پر ملزمہ ارم وحید کے خلاف مقدمہ درج کر کے ملزمہ کو گرفتار کر لیا۔



آپ کیلئے تجویز کردہ خبریں‎‎