نوازشریف کےگارڈزکا کیمرہ مین پرتشدد، وزیراعظم عمران خان کے حکم نے صحافی برادری کو خوش کردیا

وزیر اعظم عمران خان اور وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کے مابین ملاقات ہوئی جس میں فواد چوہدری نے وزیراعظم کو گزشتہ روز صحافی پر ہونے والے تشدد کے واقعے سے متعلق آگاہ کیا.


وزیراعظم عمران خان نے واقعے کی شدید مزمت کی اور افسوس کا اظہار بھی کیا.

ان کا کہنا تھا کہ ہم موقع پر صحافی برادری کے ساتھ ہیں. ہیں.حکومت اظہار رائے کی آزادی کو یقینی بناۓ گی.

وزیراعظم نے کہا کہ صحافیوں کے حقوق اور ان کی حفاظت ہمارے منشور میں بھی شامل ہے واقعے میں ملوث افراد کے خلاف بغیر کسی سیاسی مداخلت کے قانونی کاروائی کی جائے اور اہیں قانون سے متعلق سزا دی جائے.

یاد رہے کہ گذشتہ روز یہ واقعہ سامنے آیا جس میں نواز شریف کے گارڈز کی جانب سے صحافی کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا تھا.



آپ کیلئے تجویز کردہ خبریں‎‎