کیپ ٹاؤن ٹیسٹ: پاکستان کے 156 رنز پر7 آؤٹ

کیپ ٹاون:‌(ویب ڈیسک)‌کیپ ٹاؤن ٹیسٹ میں پاکستان کی بیٹنگ لائن مشکلات کا شکار ہے، 156 رنز پر اُس کی سات وکٹیں گر گئیں، کپتان سرفراز56 رنز بنا کر آوٹ.


نوبی افریقا نے ٹاس کی پاکستان کو بیٹنگ کی دعوت دی، دوسرے ٹیسٹ میں بھی پاکستانی اوپنر ایک اچھا آغاز فراہم کرنے میں ناکام رہے اور 13 کے مجموعی اسکور پر فخر زمان اور امام الحق آؤٹ ہوکر پویلین لوٹ گئے۔

ٹیم کا اسکور جب 19 رنز ہوا تو تجربہ کار بیٹسمین اظہر علی 2 کے انفرادی اسکور پر اولیویئر کا شکار بنے، اسد شفیق نے کچھ مزاحمت کی مگر وہ بھی 20 رنز بنا کر ربادا کو اپنی وکٹ دے بیٹھے۔ بابر اعظم 2 رنز بنا کر آؤٹ ہونے والے پانچویں کھلاڑی بنے۔

یوں 54 رنز پر پاکستان کی آدھی ٹیم پویلین لوٹ چکی تھی، کپتان سرفراز اور شان مسعود نے چھٹی وکٹ کی پارٹنرشپ میں60رنز جوڑ ے ، مگر شان مسعود 44رنز بناکر پویلین لوٹ گئے، سرفراز احمد 56 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے۔



آپ کیلئے تجویز کردہ خبریں‎‎