چوہدری نثار کی مسلم لیگ ن میں واپسی۔۔۔پرویزرشید نے بغاوت کر دی،دبنگ اعلان کردیا

 چوہدری نثار کی پارٹی میں واپسی کی مخالفت کروں گا


چوہدری نثار دراصل آستین کا سانپ ہیں،ن لیگ کو نوازشریف کے بیانیئے اور جدوجہد سے کامیابی ملی،جبکہ چوہدری نثار کو کامیابی 2 حلقوں میں شکست ہوئی ہے۔

 

پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنماء سینیٹر پرویز رشید نے کہا ہے کہ چوہدری نثار کی پارٹی میں واپسی کی مخالفت کروں گا، انہوں نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں معلوم ہے کہ ہمیں الیکشن سے باہر رکھنے کیلئے سارا گٹھ جوڑ ہوا ہے ، اس گٹھ جوڑ کی سربراہی عمران خان کررہے تھے۔

انہوں نے کہا کہ الیکشن میں ن لیگی رہنماء راجا عبدالسلام کو گرفتار کیا اور ضمانت ہوگئی؟ کیا وہ ڈیل تھی؟ اب شہبازشریف کی ضمانت ہوئی کیا ڈیل ہے؟ ڈیل تو عمران خان نے کی ہوئی ہے۔ عمران خان ایک وقت میں ایم کیوایم کو دہشتگرد تنظیم کہتے تھے، اب ان سے اتحاد کیا ہوا ہے۔

شیخ رشید کو چپڑاسی کا کہتے تھے لیکن آج یہ حکومت میں موجود ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں یہ بھی معلوم ہے کہ الیکشن میں چوری ہوئی ہے ، الیکشن میں دھاندلی کا مقدمہ پارلیمنٹ میں ہے۔

اس کے باوجود ہم وہ طریقہ اختیار نہیں کریں گے جوعمران خان نے کیا تھا۔انہوں نے کہا کہ عدالت سے ایک مقدمے میں ہمیں انصاف ملا ہے ہم انشاء اللہ دوسرے مقدمے میں بھی انصاف ملے گا۔پرویز رشید نے کہا کہ گزشتہ 6 مہینوں میں حکومت سے عوام کیلئے کوئی خیر کی خبر نہیں ہے۔شر کو ختم کرنے اور عوام کو خیر کی خبر دینے کیلئے اپوزیشن ملکر کام کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ ہم سمجھتے ہیں کہ ہماری جماعت کو توانائی اور کامیابی نوازشریف کی سیاسی جدوجہد اور ان کے بیانیئے سے ملی ہے۔



آپ کیلئے تجویز کردہ خبریں‎‎

مقبول ٹیگ‎‎‎