چودھری سرور نے عمران خان کے احکامات کی دھجیاں اڑا دیں

محکمہ داخلہ نے پنجاب اسمبلی میں وی وی آئی پی سیکیورٹی کی تفصیل پیش کردی.


جس کے مطابق سب سے زیادہ سکیورٹی اہلکار گورنر ہاؤس میں تعینات ہیں.

محکمہ داخلہ کی رپورٹ کے مطابق وی وی آئی پی سیکیورٹی کے حوالے سے گورنر پنجاب چوہدری سرور پہلے نمبر پر ہیں جن کی ذاتی رہائش گاہ پر 2 جبکہ گورنر ہاس میں 109 پولیس اہلکار تعینات ہیں.

اس کے علاوہ وزیراعلی پنجاب کے دفتر میں 4 پولیس اہلکار تعینات ہیں.

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کی سکیورٹی پر 17 اور سپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہی کے گھر پر ایک پولیس اہلکار تعینات ہے.

محکمہ داخلہ کی رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر شفقت محمود اور محمود سلطان اور صوبائی وزرا یاسمین راشد، مراد راس، محمود الرشید اور اسلم اقبال کی رہائش گاہوں پر دو 2،2 پولیس اہلکار تعینات ہیں.



آپ کیلئے تجویز کردہ خبریں‎‎