یہ ہے نیا پاکستان۔۔۔وزیراعلیٰ پنجاب نے ایسا کام کر دیا کہ وزیراعظم عمران خان بھی ان کی تصویر شیئر کرنے پر مجبور ہو گئے

پاکستان میں کسی عام شہری کو اگر وزیراعلیٰ یا کسی اور اعلیٰ افسر کیساتھ کام پڑ جائےتو اس کی عمر جوتیاں چٹخاتے ہی گزر جاتی ہے مگر خواہش دل میں ہی دبی رہ جاتی ہے۔ 


لیکن وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے اس روایت بدل کر سب کو خوشگوار حیرت میں مبتلا کر دیا ہے۔

گزشتہ روز دیہاتی علاقے سے کچھ لوگ ان کیساتھ ملاقات کیلئے آئے تو سردار عثمان بزدار نے انہیں ناصرف اپنے ساتھ صوفے پر بٹھایا بلکہ پوری تسلی اور اطمینان کیساتھ ان کے مسائل سن کر انہیں حل کروانے کی یقین دہانی بھی کروائی جس کی تصاویر سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہوئی۔

وی آئی پی کلچر کے خاتمے کی بات کرنے والے عمران خان سردار عثمان بزدار کے اس اقدام اتنے خوش ہوئے کہ وہ بھی تصویر شیئر کروائے بغیر نہ رہے سکے۔ 

وزیراعظم کے ٹوئٹر ہینڈل سے تصویر شیئر کرواتے ہوئے لکھا گیا ”یہ ہے نیا پاکستان!!! ایک تصویر 1 ہزار الفاظ سے زیادہ اثر رکھتی ہے۔“



آپ کیلئے تجویز کردہ خبریں‎‎