امید نہیں تھی کہ آپ بھی یہ کام کریں گی۔۔۔ چیف جسٹس نے ڈاکٹر یاسمین راشد کی بینڈ بجادی

 سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے پنجاب ہیلتھ کیئرکمیشن کی تشکیل سے متعلق کیس کی سماعت کی۔سماعت کے دوران چیف جسٹس نے یاسمین راشد کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ امید نہیں تھی آپ احکامات کی خلاف ورزی کریں گی۔


عدالت نے ریمارکس دئیے کہ چیف سیکرٹری نے ہمیں تحریری جواب دیا کہ انہیں مس گائیڈ کیا گیا، چیف جسٹس نے کہا کہ ہیلتھ کیئرسسٹم ڈائریکٹ زندگی کے ساتھ جڑا ہوا ہے۔

چیف جسٹس آف پاکستان نے کہا کہ اس طرح کے بورڈزکوبالکل قبول نہیں کریں گے، اس بورڈ میں جید لوگوں کو ہونا چاہیے۔

یاد رہے کہ رواں ہفتے سپریم کورٹ نے پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن (پی ایچ سی) کے بورڈ ممبران کی تقرری پر صوبائی وزیرِ صحت یاسمین راشد کو توہین عدالت کا نوٹس جاری کیا تھا۔

سپریم کورٹ آف پاکستان میں پنجاب ہیلتھ کیئرکمیشن کی تشکیل سے متعلق کیس کی سماعت 4 جنوری تک ملتوی کر دی گئی ہے۔



آپ کیلئے تجویز کردہ خبریں‎‎