چیف جسٹس نے اہم ترین مسئلے پر صوبائی حکومتوں سے جواب طلب کرلیا

ملک بھر کے تعلیمی اداروں میں منشیات کے استعمال سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔ جس کے دوران سپریم کورٹ نے تمام صوبائی حکومتوں سے جواب طلب کرلیا ہے۔


سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں بنچ نے تعلیمی اداروں کے اندر منشیات سے متعلق کیس کی سماعت کی۔

اس موقع پر چیف جٹس نے کہا کہ منشیات کے استعمال سے3 ہلاکتیں ہوچکی ہیں۔ یہ پورے ملک کا مسئلہ ہے۔ بتائیں بچوں کو منشیات کہاں سے مل رہی ہیں۔

چیف جسٹس نے صوبائی حکومتوں سے رپورٹ طلب کرتے ہوئے ہدایت کی ہے کہ منشیات کے تباہ کن اثرات سے متعلق بچوں اوروالدین کیلئے آگاہی مہم بھی چلائی جائے۔



آپ کیلئے تجویز کردہ خبریں‎‎