سکولوں کی فیسوں میں اتنے فیصد کمی کی جائے، چیف جسٹس نے والدین کو بڑی خوشخبری سنا دی

 سپریم کورٹ میں چیف جسٹس آف پاکستان میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ نے نجی اسکولوں کی زائد فیسوں سے متعلق کیس کی.


 چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے کہا ہے کہ ملک کے ایسے اسکول جو 5ہزار روہے سے زائد فیس وصول کر رہے ہیں وہ اپنی فیسوں میں 20فیصد تک کمی کریں گے.

چیف جسٹس آف پاکستان نے سکول فیس میں کمی سے متعلق وضاحت کی ہے جس کے مطابق فیسوں میں کمی کا عدالتی حکم ملک بھر کے نجی سکولوں پر لاگو قرار دے دیا ہے۔

چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ سکولوں کی فیس میں کمی کا حکم 27 یا 22 سکولوں کیلئے نہیں، پورے ملک کے لئے ہے، عدالتی حکم 5 ہزار سے زائد فیس لینے والے تمام پرائیویٹ سکولوں پرلاگو ہے، کسی کو ابہام ہے تو ہمیں فائل دیں، پڑھ کے سب کو بتا دیتے ہیں۔



آپ کیلئے تجویز کردہ خبریں‎‎