وزیراعلیٰ عثمان بزداربھی کھل کرمیدان میں آگئے،تنقید کا نشانہ بنانے والوں کی طبیت صاف کردی

سردار عثمان بزدار تنقید کا نشانہ بنانے والوں کے خلاف بھی کھل کر سامنے آ گئے اور کہا کہ عمران خان اُن کی تعریف کریں تو دوسروں کو تکلیف کیوں ہوتی ہے؟


وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا کہ سانحہ ساہیوال پر 72گھنٹوں میں جو کام ہم نے کیا اُس کی مثال نہیں ملتی۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب کے ترقیاتی فنڈز جاری کیے جارہے ہیں۔ شہرشہر جاکر ترقی کے لیے کام کررہے ہیں

ٹوبہ ٹیک سنگھ کے دورے کے دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سردار عثمان بزدار نے کہا کہ متاثرہ فیملی کی کوئی شکایت ہمارے تک نہیں آئی۔ انصاف دلانے کیلئے جس چیز کی ضرورت پڑی کرینگے۔ سردار عثمان بزدار نے کہا کہ پنجاب بھر کے ترقیاتی فنڈ جاری کئے جا رہے ہیں۔

شہر شہر جا کر ڈویژن اور ضلع کی سطح پر علاقہ کی ترقی کیلئے کام کر رہے ہیں۔ وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے ملتان میں پولیس ٹریننگ انسٹیٹیوٹ میں کانسٹیبل ریکروٹ کے 57 ویں بیج کی پاسنگ آؤٹ پریڈ میں شرکت کی۔ ادھر سانحہ ساہیوال پر سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ نے وزیراعظم کو جلد از جلد جوڈیشل کمیشن قائم کرنے کیلئے خط لکھ دیا۔

سانحہ ساہیوال پر سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کا اجلاس ہوا ، اجلاس میں مقتول ذیشان اور خلیل کے ورثا نے بھی شرکت کی۔

ذیشان کی والدہ نے اجلاس میں کہا کہ دہشتگرد کے دھبے کیساتھ کسے زندہ رہیں ، لوگ کہتے ہیں دہشتگرد کی ماں ہے، دہشتگردی کا جو لیبل لگایا ہے وہ اتاردیں اور کچھ نہیں چاہیے۔



آپ کیلئے تجویز کردہ خبریں‎‎