چین نے پاکستان کا ہاتھ تھام لیا، بڑی رقم دینے کا اعلان کردیا

برطانوی اخبار کا کہنا ہے کہ چین نے پاکستان کو2 ارب ڈالرقرض دینے پررضامندی کا اظہار کیا ہے۔


نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق عالمی جریدے فنانشل ٹائمز نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ چین پاکستان کو 2 ارب ڈالر قرض دے گا اور اس رقم سے زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ہو گا، چین سے ملنے والی اس رقم سے روپے کی قدر کو سہارا ملے گا اور بیرونی ادائیگیوں کے دباؤ میں بھی کمی ہو گئی۔

 ملک چین پاکستان کی مدد کیلئے میدان میں آ گیا ہے اور عالمی جریدے نے انکشاف کیا ہے کہ چین کی جانب سے پاکستان کو 2 ارب ڈالر قرض دیا جائے گا جس کے باعث بیرونی ادائیگیوں کے دباؤ میں کمی کا امکان ہے

اخبار کا کہنا ہے کہ عمران حکومت کی مالی صورتحال کمزور ہے، زرمبادلہ کی قلت کا مسئلہ درپیش ہے، روپے کی قدرتیزی سے گرنے پرچین سے مدد حاصل کی جاسکے گی۔

رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ قرض دینے کی منظوری، پاکستان کی مالیاتی مشکل حل کرنے میں چینی مدد کا ایک اور اظہار ہے۔



آپ کیلئے تجویز کردہ خبریں‎‎