اربوں ڈالر کی سرمایا کاری اور ہزاروں ملازمتوں کے مواقع، چین نے پاکستانیوں کو زبردست خوشخبری سنا دی

پاکستان میں چینی سفارتخانہ نےسی پیکپر تازہ ترین پیش رفت پر مبنی رپورٹ میں کہا ہے کہ 5 برسوں میں سی پیک کے آغاز سے اب تک مکمل ہونے والے 11 ترقیاتی منصوبوں کے ساتھ ساتھ زیر تعمیر منصوبوں پر18.9 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کی گئی ہے جبکہ پاکستانی عوام کیلئی75 ہزار ملازمتوں کے مواقع بھی پیدا کئے گئے ہیں.


 سی پیک پر عملدرآمد کے لئے دونوں اطراف نے سی پیک پر طویل المدت منصوبہ بندی کیلئے وزارتی سطح کے مشترکہ تعاون کی کمیٹی اور پلاننگ ،انرجی،ٹرانسپورٹیشن انفراسٹرکچر،گوادر پورٹ ڈویلپمنٹ، انڈسٹریل کوآپریشن، سوشل اکنامک ڈیویلپمنٹ اور بین الاقوامی تعاون پر7 مشترکہ ورکنگ گروپوں کا قیام عمل میں لایا ہے

 توانائی کے 15 منصوبوں کو ترجیح بنانے کی منصوبہ بندی کی گئی جو 11 ہزار 110 میگاواٹ توانائی کی پیداواری گنجائش کے منصوبے ہیں جن میں سی7 منصوبے مکمل اور فعال ہیں جبکہ دیگر 6 زیر تعمیر ہیں جو6 ہزار 410 میگاواٹ توانائی کی گنجائش کے حامل ہیں.

صنعتی زون سے متعلق چینی سفارتخانہ نے کہا ہے کہ پاکستان نے 2017 سی2018 کے دوران9 خصوصی اقتصادی زونز کی فہرست چین کو فراہم کی، چینی ماہرین کے پینل نے سائٹ وزٹ بھی کئے ہیں اور 6 اقتصادی زونز کی فزیبیلٹی سٹڈیز بھی منظوری کیلئے بی او آئی کو ارسال کردی ہیں، جبکہ 3 فزیبلیٹی جمع کرانا باقی ہیں۔2018 کے اوائل میں حکومت پاکستان نے بی او آئی کو ہدایت کی کہ مزید موزوں اہداف تشکیل دے.

ابتدائی اعدادوشمار کے مطابق سی پیک کے منصوبوں سے پاکستانی افراد کیلئی75 ہزار سے زائد مواقع فراہم کئے اور چینی کمپنیوں نے متعدد منصوبوں کے مقامی کمپنیوں کو سب کنٹریکٹ بھی دیئے ۔ایک پیشہ وارانہ خدمات کی فرم کی 2017 کی رپورٹ کے مطابق سی پیک سی2015-30 تک پاکستان کیلئے 70 ہزار ملازمتوں کے مواقع پیدا ہوں گے۔ وزارت منصوبہ بندی ،ترقی و اصلاحات کے سی پیک سنٹر آف ایکسی لینس کی ایک حالیہ سٹڈی کے مطابق موجودہ طے شدہ منصوبوں کے تحت سی پیک سی1.2 ملین ملازمتوں کے مواقع پیدا ہوسکیں گے۔

سماجی ذمہ داریوں کے تحت چینی کمپنیاں ووکیشنل تربیت و تعلیم،انسانی وسائل کی ترقی میں بھی سرمایہ کاری کررہی ہیں۔پاکستانی طلباء کو تعلیمی وظائف کی فراہمی ،میڈیکل کئیر اور لوگوں کے معیار زندگی کو بلند کرنے کیلئے چھوٹے منصوبے بھی شامل ہیں۔



آپ کیلئے تجویز کردہ خبریں‎‎