چنیوٹ میں بلی کے ذریعے چوری کی انوکھی واردات، تفصیل جان کرآپ بھی حیران رہ جایئں گے

چنیوٹ میں چوری کی انوکھی واردات، پالتو بلیاں چوری کرنے والا گروہ سرگرم ہو گیا جس نے بلی کے ذریعے شہری کا خوبصورت بیش قیمت بلا چرا لیا، پولیس نے شہری کی درخواست پر مقدمہ درج کر لیا۔


چنیوٹ کے شہری امیر عمر نے تھانہ سٹی چنیوٹ پولیس کو تحریری درخواست میں اس بات کا انکشاف کیا ہے کہ چنیوٹ میں قیمتی پالتو بلیاں چوری کرنے والا گروہ متحرک ہے اور گزشتہ روز شہری کے گھر میں بلی بھیج کر بیش قیمت رشین بلے کو گروہ نے ورغلا کر چوری کر لیا ہے۔

شہری کے مطابق بلے کو گھر سے باہر نکالنے کے لئے ملزمان نے بلی گھر کے اندر بھیجی گئی۔ بلی کے پیچھے پیچھے بلا گھر سے باہر آیا تو ملزمان موٹر سائیکل پر اسے لے کر فرار ہوگئے۔

بلے کے مالک کی درخواست پر تھانہ سٹی پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ہے پبلک ریلیشن آفیسر وقاص مہناس کا کہنا ہے کہ تھانہ سٹی پولیس نے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔ دوسری طرف  گھر میں بلے کے چوری ہونے کے بعد بچوں نے رو رو کر برا حال کر لیا۔



آپ کیلئے تجویز کردہ خبریں‎‎