سندھ بھر میں ایک روز کے لیے سی این جی اسٹیشنز بند

منگل کی صبح 8 بجے فلنگ اسٹیشنز کو گیس فراہم کی جائے گی، سوئی سدرن۔ فوٹو: فائل


کراچی: سندھ بھر میں سی این جی اسٹیشنز اعلان کردہ وقت صبح 8 بجے بند کردی گئی۔

سوئی سدرن حکام نے گزشتہ روز اعلان کیا تھا کہ سندھ بھر کے سی این جی اسٹیشنز پر آج صبح 8 بجے سے منگل کی صبح 8 بجے تک گیس کی فراہمی بند کردی جائے گی۔

سوئی سدرن گیس کمپنی کے اعلان کردہ وقت پر صوبے بھر میں گیس کی فراہمی بند ہونے سے تمام سی این جی اسٹیشنز بند ہیں۔



آپ کیلئے تجویز کردہ خبریں‎‎