پچاس لاکھ گھروں کی تعمیر۔۔سعودی عرب کا بڑاسرپرائز،ایسا اعلان کردیا جس کوسن کرپاکستانی قوم میں خوشی کی لہردوڑ گئی

سعودی ولی عہد کے دورہ پاکستان کے دوران جہاں دونوں ممالک کے مابین مختلف شعبوں میں تعاون کو فروغ دیا جائے گا وہیں سعودی عرب نے موجودہ حکومت کے نیا پاکستان ہاؤسنگ پراجیکٹ میں اربوں کی سرمایہ کاری پر آمادگی ظاہر کر دی ہے۔


سعودی ولی عہد کے دورہ پاکستان کے موقع پر سعودی عرب اور پاکستان کے مابین کئی منصوبوں کی یادداشت پر دستخط ہونے اور سعودی عرب کی جانب سے بھاری امداد ملنے کا امکان ہے۔ 

 

 گذشتہ سال دورہ سعودی عرب کے دوران سعودی حکمرانوں سے پچاس لاکھ گھروں کی تعمیر کا منصوبہ حکومت کے اہم پر سرمایہ کاری پربات چیت کی تھی جس پر سعودی عرب کے حکمران اس بات پر قائل ہوگئے ہیں کہ اس ہاؤسنگ کے منصوبے پر اربوں روپے کی سرمایہ کاری کریں۔

ذرائع کے مطابق سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے دورہ پاکستان کے دوران سعودی عرب اور پاکستان کے حکام کے درمیان پچاس لاکھ گھروں کی تعمیر کا منصوبہ پر ایم او یو پر دستخط کئے جائیں گے۔ وفاقی حکومت نے گذشتہ ماہ منی بجٹ میں بھی ہاؤسنگ منصوبے کے لیے 5 ارب روپے کے بجٹ مختص کیا تھا۔ ذرائع کے مطابق پچاس لاکھ گھروں کی تعمیر کا منصوبہ حکومت کے اہم منصوبوں میں سر فہرست ہے ۔

اس منصوبے سے نہ صرف غریب افراد کے لیے گھروں کے مسئلے کو حل کرنے میں مدد ملے گی بلکہ معیشت کا پہیہ تیز ہوگا اور نوجوانوں کے لئے نوکریوں کے بے شمار مواقع میسر آئیں گے ۔واضح رہے کہ قبل ازیں یہ خبر بھی سامنے آئی تھی کہ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے دورہ پاکستان کے دوران سعودی عرب کی جانب سے پاکستان میں ڈیمز کی تعمیر کے لیے فنڈز بھی دیے جائیں گے۔



آپ کیلئے تجویز کردہ خبریں‎‎

مقبول ٹیگ‎‎‎