نوازشریف کی سزا کیخلاف درخواست پر اسلام آباد ہائیکورٹ نے فیصلہ سنا دیا

اسلام آباد ہائیکورٹ نے مسلم لیگ (ن) کے قائد اور سابق وزیراعظم نواز شریف کی العزیزیہ ریفرنس میں سزا کے خلاف اپیل کی جلد سماعت کی درخواست منظور کرلی گئی۔


اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس عامر فاروق اور جسٹس محسن اختر کیانی پر مشتمل 2 رکنی ڈویژن بینچ نے سابق وزیراعظم کی درخواست پر سماعت کی۔

عدالت نے درخواست منظور کرتے ہوئے رجسٹرار آفس کو ہدایت کی کہ 10 دن کے اندر اپیل سماعت کے لئے مقرر کی جائے، اپیل کے ساتھ ساتھ نواز شریف کی سزا معطلی کی درخواست کو بھی مقرر کیا جائے۔

گزشتہ روز ہائیکورٹ میں نواز شریف کی جانب سے متفرق درخواست دائر کی گئی تھی جس میں استدعا کی گئی تھی کہ العزیزیہ اسٹیل ملز ریفرنس میں سزا کے خلاف اپیل جلد سماعت کے لیے مقرر کی جائے۔

متفرق درخواست میں کہا گیا تھا کہ 2 رکنی بینچ سزا کے خلاف دائر اپیل پر سماعت کرچکا ہے اور عدالت نے سزا معطلی کی درخواست مرکزی اپیل کے ساتھ سننے کی ہدایت کی ہے۔



آپ کیلئے تجویز کردہ خبریں‎‎