عدالت نے لیگی رہنما، کھوکھر برادران کو بڑی خوشخبری سنا دی

کھوکھر برادران درخواست ضمانت کی توسیع کے لیے لاہور کی سیشن کورٹ پیش ہوئے جہاںایڈیشنل سیشن جج شہزاد رضا نے کیس کی سماعت کی۔


زمینوں پر قبضہ کرنے کے معاملے میں لاہور کی عدالت نے کھوکھر برادران کی ضمانت میں توسیع کر دی۔

عدالت نے دونوں بھائیوں افضل کھوکھر اور سیف کھوکھر کی ضمانت میں 30 جنوری تک توسیع کر دی۔

عدالت نے شفیع کھوکھر کی درخواست ضمانت واپس لینے کی بنیاد پر نمٹا دی ۔

پولیس نے عدالت کو بتایا کہ مدعی پولیس انوسٹی گیشن جوائن نہیں کر رہا۔

ملزمان پر زمینوں پر قبضہ کرنے کا الزام ہے۔



آپ کیلئے تجویز کردہ خبریں‎‎