عدالت نے لیگی ایم پی اے حنا پرویز بٹ کیخلاف توہین عدالت کیس کا فیصلہ سنا دیا

لاہور ہائیکورٹ نے مسلم لیگ ن کی رکن پنجاب اسمبلی حناپرویز بٹ کیخلاف توہین عدالت کی درخواست مسترد کردی.


عدالت نے ریمارکس دیئے ہیں کہ توہین عدالت نہیں بنتی،کیوں نہ جرمانہ کردیاجائے؟

تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں ن لیگ کی ایم پی اے حنا پرویز بٹ کیخلاف توہین عدالت کی درخواست کی سماعت ہوئی.

جسٹس شاہدوحید نے درخواست پرسماعت کی.

حناپرویزبٹ پراعلیٰ عدلیہ کومتنازعہ بنانے کاالزام ہے.

عدالت نے درخواست ناقابل سماعت قراردیکر مستردکردی ،عدالت نے ریمارکس دیئے کہ توہین عدالت نہیں بنتی،کیوں نہ جرمانہ کردیاجائے؟



آپ کیلئے تجویز کردہ خبریں‎‎