’گائے بھارت کی ثقافت کا اہم حصہ ہے‘

بھارتی وزیرِ اعظم نرندر مودی کا کہنا ہے کہ گائے بھارت کی روایت اور ثقافت کا ایک اہم حصہ ہے۔


بھارتی اخبار ٹائمز آف انڈیا کے مطابق وزیر اعظم نرندر مودی نے گزشتہ روز ایک ’یونین بجٹ‘ نامی تقریب میں شرکت کی، جہاں انہوں نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مویشی دیہی علاقوں کی معیشت کا اہم ترین جُز ہے ، بھارتی حکومت کو چاہیےکہ مویشیوں کی صحت کو مزید بہتر بنانے کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں۔

نرندر مودی نے گائے کے دودھ کی اہمیت و افادیت بیان کرتے ہوئے مزید کہا کہ ہم (گاؤ ماتا ) یعنی گائے کے دودھ کا قرض کبھی بھی ادا نہیں کر سکتے، گائے ہماری ثقافت کاایک اہم حصہ ہے۔

مودی نے بھارتی حکومت پر زور دیا کہ وہ جلد از جلد ’رشتریا گوکول مشن‘ (rashtriya gokul mission) کا آغاز کریں تاکہ مویشیوں کی صحت کو بہتر بنانے کے لیے مختلف اقدامات کیے جا سکیں۔

یونین بجٹ کی تقریب میں گفتگو کرتے ہوئے بھارتی وزیرِ اعظم نے کہا کہ ان کی حکومت نے ’رشتریا کامدھینو آیوج‘ کے قیام کے لیے 500 کروڑ بھارتی روپے مختص کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔



آپ کیلئے تجویز کردہ خبریں‎‎