پاکستان کیخلاف ٹیسٹ میچ میں ڈیل اسٹین نے منفرد کارنامہ سرانجام دے دیا

سنچورین: فاسٹ بولر ڈیل اسٹین جنوبی افریقا کی جانب سے سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے بولر بن گئے۔


اسٹین نے پاکستان کے خلاف 422ویں وکٹ حاصل کی اور جنوبی افریقا کی جانب سے شان پولاک کا سب سے زیادہ وکٹیں لینے کا ریکارڈ توڑ ڈالا۔

شان پولاک نے 108 ٹیسٹ میچز میں 421 وکٹیں حاصل کی تھیں اور ڈیل اسٹین نے 89ویں میچ میں 422 وکٹیں حاصل کر کے جنوبی افریقا کی جانب سے ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ وکٹیں حاصل کرنے کا اعزاز اپنے نام کیا۔

ڈیل اسٹین ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے بولرز کی فہرست میں 11ویں نمبر پر آگئے ہیں۔

ٹیسٹ کرکٹ میں سری لنکا کے سابق اسپنز مرلی دھرن 800 وکٹیں حاصل کر کے سرفہرست ہیں جب کہ آسٹریلیا کے شین وارن 708 وکٹوں کے ساتھ دوسرے اور بھارت کے انیل کمبلے 619 وکٹوں کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہیں۔

پاکستان کی جانب سے وسیم اکرم 414 وکٹوں کے ساتھ 14ویں اور وقار یونس 373 وکٹیں لے کر 19ویں نمبر پر ہیں۔



آپ کیلئے تجویز کردہ خبریں‎‎