ورلڈکپ کی تیاریاں شروع، فخر زمان کو اہم ترین رول دینے کا فیصلہ

 تفصیلات کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم نے رواں برس انگلینڈ میں شیڈول ورلڈکپ کی تیاریاں شروع کر دی ہیں۔


ورلڈکپ کی تیاریاں شروع، فخر زمان کو اہم ترین رول دینے کا فیصلہ، ٹیم مینیجمنٹ نے قومی ٹیم کے اوپنر کو ڈیوڈ وارنر اور شاہد آفریدی کے انداز میں بلے بازی کرنے کی ہدایت کردی۔ اس سلسلے میں قومی ٹیم کا پہلا امتحان جنوبی افریقہ کیخلاف  شروع ہونے والی ایک روزہ سیریز ہوگی۔

سیریز کے آغاز سے قبل فخر زمان کو اہم ترین رول دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ٹیم مینیجمنٹ نے قومی ٹیم کے اوپنر کو ڈیوڈ وارنر اور شاہد آفریدی کے انداز میں بلے بازی کرنے کی ہدایت کردی ہے۔ ٹیم مینیجمنٹ کا ماننا ہے کہ چیمپئنز ٹرافی کی طرح ورلڈکپ میں بھی فخر زمان ہی قومی ٹیم کی فتح میں اہم ترین کردار ادا کر سکتے ہیں۔

سرفراز احمد نے کہا کہ سیریز ورلڈ کپ کی تیاریوں کے حوالے سے بھی اہم ہے، سیریز کے دوران مختلف کمبی نیشن آزمائیں گے، فخرزمان ٹیم کے اہم کھلاڑی ہیں، اوپنر کو نیچرل گیم کھیلنے کے لئے کہا جاتا ہے لیکن ان کا کریز پر قیام بھی ٹیم کے لئے ضروری ہے، دوسری صورت میں آنے والے بیٹسمینوں پر دباؤ بڑھ جاتا ہے، جنوبی افریقہ کو ہوم گراؤنڈ پر ہرانا مشکل چیلنج ہے لیکن شائقین کو اچھی کرکٹ دیکھنے کو ملے گی۔



آپ کیلئے تجویز کردہ خبریں‎‎