کیا مریم نواز کو کلین چٹ مل گئی؟ سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد مریم نواز کے لیے خوشخبری آگئی

سینئیر صحافی عارف حمید بھٹی نے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے  کہا کہ سپریم کورٹ کا فیصلہ شریف خاندان کے حق میں اچھا ثابت ہو گا یا نہیں یہ تو وقت آنے پر ہی پتہ چل سکے گا لیکن سپریم کورٹ کا نیب کی اپیل پر فیصلہ مریم نواز کے لیے ایک اچھی خبر ہے.


اُن کے اوپر صرف یہی ریفرنس تھا جبکہ باقی تینوں ریفرنسز سابق وزیراعظم نواز شریف کے خلاف تھے۔

 لہٰذا سپریم کورٹ کا یہ فیصلہ مریم نواز کے لیے خوشی کا باعث ہے۔ یاد رہے کہ گذشتہ روز ایون فیلڈ ریفرنس کی سزا معطلی کے خلاف سپریم کورٹ میں نیب کی جانب سے دائر کردہ اپیلوں پر سماعت ہوئی جنہیں خارج کر دیا گیا۔

سماعت کے دوران سپریم کورٹ نے نیب کی اپیلوں کو خارج کرتے ہوئے اسلام آباد ہائیکورٹ کا فیصلہ برقرار رکھا۔ 

وکیل نیب نے عدالت میں دوران سماعت کہا کہ سزا معطلی یا ضمانت کی درخواست میں کیس کے میرٹ پر نہیں جایا جاتا۔ جسٹس گلزار احمد نے کہا کہ کس بنیاد پر ضمانت منسوخ کریں؟ جسٹس آصف سعید کھوسہ نے کہا کہ کیا نواز شریف کو رہا کر دیا گیا ہے؟ جسٹس آصف سعید کھوسہ نے کہا کہ نیب کے راستے میں کیا مشکل ہے؟ ضمانت کا حکم عبوری ہے۔ چیف جسٹس نے کہا کہ ضمانت ہائیکورٹ دے چکی ہے اب کس بنیاد پر ہم ضمانت منسوخ کریں؟ جس کے بعد سپریم کورٹ نے نیب کی جانب سے سابق وزیر اعظم نواز شریف، مریم نواز اور کیپٹن صفدر کی ضمانت معطلی کے لیے اسلام آباد ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف اپیل کو خارج کر دیا اور اسلام آباد ہائیکورٹ کا فیصلہ برقرار رکھا.



آپ کیلئے تجویز کردہ خبریں‎‎