شہبازشریف کوچیئرمین پی اے سی کی چیئرمین شپ سے ہٹانا مشکل ہی نہیں ناممکن ہوگیا۔۔حکومت کوانتہائی بُری خبر سنادی گئی

 شہباز شریف کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک لائی گئی تو حکومت ایوان کی کارروائی نہیں چلا سکے گی


اپوزیشن جماعتیں شہباز شریف کے حق میں ڈٹ گئیں اور واضح کیا ہے کہ اگر شہباز شریف کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک لائی گئی تو حکومت ایوان کی کارروائی نہیں چلا سکے گی

خورشید شاہ نے کہاکہ اپوزیشن جماعتوں نے سپیکر، شاہ محمود قریشی اور پرویز خٹک کی وجہ سے پارلیمنٹ کو چلانے کی کوشش کی۔ سید خورشید شاہ نے کہاکہ ماضی میں تحریک انصاف کے اراکین ایوان میں رقص کرتے رہے اور ٹیبل پر کھڑے ہو جاتے تھے۔

خورشید شاہ نے کہاکہ حکومت نے ڈگر نہ بدلی تو اپوزیشن کو بھی ایسا ہی کرنا پڑیگا۔ خورشید شاہ نے کہاکہ اسمبلی کو بے توقیر طریقے سے چلانے نہیں دیں گے۔

خورشید شاہ نے کہاکہ حکومت نے سپیکر اسد قیصر کو پریشان کر دیا ہے۔

سپیکر کو کمیٹی ارکان کی ردو بدل کا اختیار نہیں، صرف پارٹی کی درخواست پر ردو بدل کرنے کا اختیار ہے۔ انہوںنے کہاکہ ایم کیو ایم حکومت کو بلیک میل کر کے فائدہ لے گی،ایم کیو ایم کی تاریخ ہے کہ موقع سے فائدہ اٹھاتی ہے۔ انہوں نے کہاکہ ایم کیو ایم کو اپوزیشن کا حصہ سمجھتے نہ سمجھیں گے۔

خورشید شاہ نے کہاکہ عمران خان اسمبلی کو کنٹینرکی طرح چلانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ اسمبلی میں بھی کنٹینر کی سیاست کر رہے ہیں۔  حکومت عوام کو ڈلیور کرنے میں ناکام، لڑائیوں میں الجھانا چاہتی ہے۔ عمران خان کی آئی ایم ایف چیف سے ملاقات پاکستان کی تذلیل ہے۔ خورشید شاہ نے کہاکہ وزیراعظم کی آئی ایم ایف چیف سے ملاقات کی ماضی میں کوئی مثال موجود نہیں۔



آپ کیلئے تجویز کردہ خبریں‎‎