ڈوپلیسی نے پاکستانی ٹیم کے بارے میں ایسی بات کہہ دی کہ آپ بھی فخر محسوس کریں گے

سینٹ جارج پارک میں ٹریننگ سیشن کے بعد فاف ڈوپلیسی کا کہنا تھا کہ ہم ایک ایسی ایک روزہ ٹیم ہیں جو ابھی تک اپنی ٹیم میں بیلنس تلاش کر رہی ہے۔


جنوبی افریقی کپتان فاف ڈوپلیسی کا کہنا ہے کہ پاکستان کی ایک روزہ ٹیم ہم سے بہت مضبوط ہے۔

پرفارمنس کے اعتبار سے پاکستان محدود اوورز کی بہترین ٹیم ہے: فاف ڈوپلیسی۔ 

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے خلاف پہلے دو میچز میں کوئنٹن ڈی کوک اور ڈیل اسٹین کی غیر موجودگی ہمارے پاس موقع ہے کہ ہم ان لوگوں کو پرکھیں جنہیں ہم ٹیم میں دیکھنا چاہتے ہیں۔

ڈوپلیسی کا کہنا تھا کہ اگر پرفارمنس کے اعتبار سے دیکھا جائے تو پاکستان کی ایک روزہ ٹیم ہم سے بہت مضبوط ہے اور یہ ہمارے لیے بہت زبردست چیلنج ہو گا۔

فاف ڈوپلیسی کا کہنا تھا کہ پاکستانی کھلاڑی اسپنرز کو بہت اچھا کھیلتے ہیں اسلیے لیے یہ ہمارے اسپنرز کے لیے چیلنج ہو گا۔

پروٹیز کپتان نے مزید کہا کہ ہم بہت خوش نصیب ہیں کہ ہمارے پاس دو بہترین اسپنرز موجود ہیں اور ہمارے پاس اپنے اسپنرز کو ورلڈکپ کے لیے تیار کرنے کا بہترین موقع ہے۔

پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان پانچ ایک روزہ میچوں کی سیریز کا پہلا میچ کل کھیلا جائے گا۔



آپ کیلئے تجویز کردہ خبریں‎‎