کپاس کی پیداوار رواں سیزن کے دوران 1 کروڑ 6 لاکھ بیلز رہی

کراچی: (دنیا نیوز) رواں سیزن میں اب تک کپاس کی پیداوار 7 فیصد کمی کے بعد 1 کروڑ 6 لاکھ بیلز رہی۔ حکومت نے روئی کی کم پیداوار کے سبب درآمدات کا ایس آر او جاری کر دیا.


موسمیاتی تبدیلیوں کے باعث کپاس کی پیداوار میں کمی کا رجحان جاری ہے، پاکستان کاٹن جنرز ایسوسی ایشن کے مطابق رواں سیزن میں اب تک کپاس کی پیداوار 7 فیصد کمی کے بعد 1 کروڑ 6 لاکھ بیلز رہی جبکہ گذشتہ سیزن کے اسی عرصے کے دوران 1 کروڑ 14 لاکھ کاٹن بیلز تیار ہوئیں تھیں۔

رواں سیزن میں اب تک تیار کی جانے والی کاٹن بیلز میں سے ٹیکسٹائل ملز مالکان نے 90 لاکھ 28 کاٹن بیلز اور برآمد کنندگان نے 1 لاکھ کاٹن بیلز خریدیں اور سٹاک میں 14 لاکھ 89 ہزار کاٹن بیلز موجود ہیں۔

دوسری جانب کپاس کی کم پیداوار کے باعث حکومت نے روئی کی درآمدات کا ایس آر او جاری کر دیا ہے، کاٹن بروکرز ایسوسی ایشن کے مطابق 30 لاکھ کاٹن بیلز کی درآمدات کے معاہدے بھی طے پا چکے ہیں۔



آپ کیلئے تجویز کردہ خبریں‎‎