سرفراز احمد پر پابندی،چیئرمین پی سی بی احسان مانی نے آئی سی سی کی بینڈ بجا دی

چیئرمین پی سی بی کا کہنا تھا کہ ہر سطح پر باضابطہ غلطی مان کر اور معافی مانگنے کے بعد بھی آئی سی سی کی جانب سے سرفراز احمد کی دی جانے والی سزا سمجھ سے باہر ہے۔


انہوں نے کہا کہ آئی سی سی کافیصلہ بھی خاموشی سے آیا اور پریس ریلیز سے قبل جنوبی افریقی کپتان فاف ڈوپلسی بھی اعلان کرچکے تھے کہ سرفراز کو معاف کردیا گیا ہے

دونوں کھلاڑیوں، ٹیموں اور کرکٹ بورڈ کے درمیان معاملات طے پا جانے کے بعد آئی سی سی بیچ میں آگیا، سرفراز کو دی گئی سزا سمجھ سے باہر ہے

کراچی: پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین احسان مانی نے کپتان سرفراز احمد پر پابندی کے آئی سی سی کے فیصلے پر شدید غم و غصے کا اظہار کیا اور کہا کہ سرفراز کے معاملے پر بیوروکریسی، عام فہمی پر حاوی ہوگئی۔

احسان مانی نے کہا کہ دونوں کھلاڑیوں، ٹیموں اور کرکٹ بورڈ کے درمیان معاملات طے پا جانے کے بعد آئی سی سی بیچ میں آگیا، اگر صلح آئی سی سی قوانین کے تحت نہیں ہوسکی تو اس کا مطلب یہ نہیں کہ صلح نہیں ہوئی۔

نسل پرستانہ جملوں پر کپتان سرفراز احمد پر 4 میچز کی پابندی

چیئرمین پی سی بی کا مزید کہنا تھا کہ سرفراز احمد نے جو بات کہی وہ شاید پاکستانی معاشرے میں اتنی بری نہیں سمجھی جاتی تاہم نسلی امتیاز کے معاملے پر کھلاڑیوں کی تربیت کی جائے گی۔



آپ کیلئے تجویز کردہ خبریں‎‎