غریب عوام کو ایک اور جھٹکا۔۔۔ بجلی کی فی یونٹ قیمت میں اضافہ کردیا گیا ؟

نیپرا نے بجلی کی قیمت میں 57 پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری دے دی


اس فیصلے سے صارفین پر 4 ارب 20 کروڑ روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا.

سینٹرل پاورپرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) کی درخواست پر نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) میں سماعت ہوئی، سماعت وائس چیئرمین نیپرا رحمت اللہ بلوچ کی سربراہی میں تین رکنی اتھارٹی نے کی۔دوران سماعت نیپرا نے بجلی کی قیمت میں 57 پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری دے دی

جب کہ دوسری جانب گذشتہ روز ایک رپورٹ میں بتایا گیا کہ ملک کے سب سے بڑے بجلی گھر تربیلاڈیم میں پانی کی سطح 1433.68 فٹ ہو گئی، ڈیم میں پانی کی آمد 21400 اور اخراج 20 ہزارکیوسک ہے.

واضح رہےحکومت کو بجلی کی قیمتیں بڑھانےمیں شدید عوامی دباؤ کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے

خیال رہے سی پی پی اے نے بجلی کی قیمت میں 63 پیسے فی یونٹ اضافے کی درخواست کی تھی 



آپ کیلئے تجویز کردہ خبریں‎‎