پاکستانی نوجوانوں کے لیے روزگار کی فراہمی وہ بھی کس ملک میں؟وزیر اعظم کے معاون نے عوام کو زبردست خبر سنا دی

وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے اوورسیز پاکستانیز ذوالفقارعباس بخاری نے پاکستان میں جرمنی کے سفیر مارٹن کوبلر سے ملاقات کی


جرمنی کے سفیر مارٹن کوبلر نے کہا کہ جرمنی 2020 میں دنیا بھر سے تکنیکی افرادی قوت درآمد کرے گا

پاکستان کے نوجوانوں کو جرمنی کے 2020 پروگرام میں سب سے زیادہ مواقع دینے پربھی بات چیت کی گئی.

پاکستان میں نوجوانوں کے لیے تکنیکی اور پیشہ ورانہ تعلیم کے لیے پلان آف ایکشن بنانے پر اتفاق کیا گیا ہے

ملاقات میں وزیر اعظم کے معاون خصوصی ذوالفقار عباس بخاری نے کہا کہ روایتی تعلیم سے دنیا کا مقابلہ کرنا مشکل ہوگیا ہے اب جدید اور تکنیکی تعلیم کی طرف بڑھنا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کو ہنر مند بنانے کیلئے جلد تکنیکی تعلیمی پرگرام شروع کیا جائے گا۔

جرمنی میں مختلف شعبوں اوران کے لیے ضروری مہارت پر بریفنگ ،ملاقات میں دونوں جانب سے وفاقی اور صوبائی سطح پر تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا ہے۔ 



آپ کیلئے تجویز کردہ خبریں‎‎