تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی فیصل واڈا نے معروف خاتون اینکر سے شادی کرلی

 تفصیلات کے مطابق حکمران جماعت پاکستان تحریک انصاف کے کراچی سے منتخب ہونے والے رکن قومی اسمبلی فیصل واڈا کی جانب سے معروف خاتون اینکر سے شادی کر لیے جانے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں.


صحافی عون شیرازی کا دعویٰ ہے کہ حکمران جماعت کے رہنما نے نجی ٹی وی چینل کی معروف خاتون اینکر پرسن سعدیہ افضال سے شادی کرلی ہے.

اس حوالے سے سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی افواہوں کے مطابق تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی فیصل واڈا نے نجی ٹی وی چینل کی معروف خاتون اینکر سعدیہ افضال سے شادی کرلی ہے۔ فیصل واڈا پہلے سے شادی شدہ ہیں، جبکہ یہ ان کی دوسری شادی ہے۔ اس حوالے سے معروف صحافی سید عون شیرازی کی جانب سے ایک ٹوئٹ کی گئی جس کے بعد فیصل واڈا کی دوسری شادی سے متعلق بحث چھڑ گئی۔



آپ کیلئے تجویز کردہ خبریں‎‎