فیصل واوڈا کے لندن میں کل کتنے فلیٹ ہیں ؟ بلاآخر اصل حقیقت سامنے آ گئی

پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما اور وفاقی وزیر برائے آبی وسائل فیصل واوڈا لندن میں پراپٹریز کے مالک ہیں اور ان کی پراپرٹیز سے متعلق عابد شیر علی آج کل لندن میں ایک ’ سیزن ‘ بھی شروع کیے ہوئے ہیں جن کی تین اقساط جاری کر دی ہیں اور دعویٰ کر رہے ہیں کہ پی ٹی آئی رہنما کی لندن میں 8 پراپرٹیز ہیں جس پر فیصل واوڈ انے انہیں واپس چیلنج دیتے ہوئے کہا تھا کہ وہ ثبوت پیش کریں کہ میری لندن میں 8 پراپرٹیز ہیں ، فیصل واوڈ کا کہناہے کہ انہوں نے یہ تمام جائیداد مکمل طور پر قانونی ذرائع سے بنائی ہے ۔


ڈکلیریش فارم میں فیصل واوڈا کی جانب سے پانچ جائیدوں کی قیمت پاونڈز میں ظاہر کی گئی ہے جن کے وہ مالک ہیں ۔ جن پانچ قیمتوں کو ظاہر کیا گیا ہے ان میں سے تین کی تصدیق ہو چکی ہے کہ وہ فیصل واوڈا کے ہیں جن مین 19-20 ہائڈ پارک ، ایلگن ایونیو میں اپارٹمنٹ نمبر 292 ، ایڈور روڈ پر واقع گوارڈنگل ٹاور میں اپارٹمنٹ نمبر 177 نمبر شامل ہے۔

جبکہ الیکشن کمیشن میں جمع کروائے گئے کاغذت نامزدگی میں دو پراپرٹیز کی قیمتیں پاونڈز میں ظاہر کی گئی ہیں جو کہ پانچ لاکھ 75 ہزار اور 8 لاکھ 85 ہزار پاونڈ ز ہیں جن کے ایڈرس واضح نہیں ہوپار ہے ہیں کیونکہ ای سی پی کی جانب سے ان ایڈریسز پر کچھ اوور رائٹ کیا گیا ہے ۔ ہائڈ پارک پلیس کی قیمت 8 لاکھ 49 ہزار اور کوارڈنگل اپارٹمنٹ کی قیمت 5 لاکھ 84 ہزار 350پاون ظاہر کی گئی ہے۔

نجی انگریزی اخبار ” دی نیوز “ نے دعویٰ کیا ہے کہ جو قیمت فیصل واوڈ ا کی جانب سے فلیٹس اور اپارٹمنٹس کی الیکشن کمیشن کو جمع کروائے گئے کاغذ نامزدگی میں بتائی گئی ہے وہ اصل قیمت سے بہت کم ہے ۔ ہائیڈ پارک 19-20 کی قیمت دراصل 1.3 ملین سے 1.5 ملین پاونڈ ہے جبکہ ایلگن ایو نیو کی کے فلیٹ 292کی قیمت تقریبا 7 لاکھ پاونڈ سے شروع ہو کر 10 لاکھ پاونڈ تک جاتی ہے جوکہ بیڈ رومز کی تعداد پر منحصر ہے ۔دی نیوز کا اپنی رپورٹ میں کہناتھا کہ کوارڈنگل ٹاورز میں فلیٹ کی قیمت 1ملین پاﺅنڈز سے 1.7 ملین پاونڈ تک جاتی ہے جو کہ اپارٹمنٹ کے حجم پر منحصر ہے ۔تاہم فیصل واوڈا کی جانب سے جو قیمتیں ای سی پی کو بتائی ہیں وہ ان جائیدادوں کی برسوں پہلے خریدی گئی قیمت ہوسکتی ہیں۔فیصل واوڈا کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا تھا کہ انہوں نے اپنی پراپرٹیز پہلے ہی الیکشن کمیشن آف پاکستان میں ڈکلیئر کر رکھی ہیں اور ان کے پاس چھپانے کیلئے کچھ بھی نہیں ہے۔



آپ کیلئے تجویز کردہ خبریں‎‎