اوپنر بلے باز فخر زمان نے پہلے ہی میچ میں شاندارریکارڈاپنے نام کرلیا

اکستان سپر لیگ کے چوتھے ایڈیشن کے پہلے میچ میں فخر زمان نے دفاعی چیمپئن اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف 6چوکوں اور3چھکوں کی مددسے65رنز سکور کیے اور اس دوران پاکستان سپر لیگ میں اپنے500رنز بھی مکمل کیے


لاہورقلندرز کے اوپننگ بلے باز فخر زمان نے پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل) میں کم ترین اننگز کھیل کر500رنز مکمل کرنے کا کیون پیٹر سن اور بابر اعظم کا ریکارڈ برابر کردیا ہے

پاکستان سپر لیگ میں کم ترین اننگز میں500رنز سکور کرنے کا ریکارڈ عمرا کمل اور ڈوین سمتھ کے پاس ہے جنہوں نے 16،16اننگز کھیل کر یہ اعزاز اپنے نام کیا تھا ،پشاور زلمی کے تمیم اقبال نے 17اننگز کھیل کر یہ کارنامہ سر انجام دیا تھا ،پی ایس ایل میں ملتان سلطانز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی نمائندگی کرنے والے احمد شہزاد اور کراچی کنگز کے سابق کپتان کما ر سنگاکارا نے18،18اننگز کھیل کر یہ کارنامہ سر انجام دیا تھا ۔

یاد رہے کہ پشاورزلمی کے وکٹ کیپر بلے باز کامران اکمل929رنز کے ساتھ پاکستان سپر لیگ کے کامیاب ترین بلے باز ہیں جب کہ بابر اعظم708رنز سکور کرکے دوسرے نمبر پر موجود ہیں ۔          



آپ کیلئے تجویز کردہ خبریں‎‎

مقبول ٹیگ‎‎‎