مسلم لیگ ن سے متفق ہوں کہ۔۔۔ فواد چودھری بھی ن لیگ کی حمایت پرمجبور

فواد چودھری نے ہائرایجوکیشن سے متعلق ن لیگی حمایت کردی.


وفاقی وزیراطلاعات فواد چودھری کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن سے متفق ہوں کہ ہائرایجوکیشن صوبوں کو دینا غلط تھا.

نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوۓ کہا کہ اٹھارویں ترمیم کے حوالے سے فیصل واوڈا وکیل نہیں ہیں اس لیے انہیں ترمیم کے طریقہ کا علم نہیں، پنجاب کا لوکل گورنمنٹ کا قانون گرمیوں میں آجائے گا.

وزیراطلاعات و نشریات فوادچوہدری کا مزید کہنا تھا کہ مہمندڈیم کی تعمیر کاٹھیکہ ڈیسکون کمپنی کودینے کے حکومتی فیصلے پرنقطہ چینی سے ملک کونقصان پہنچ رہاہے۔

رزاق دائود کا ڈیسکون کنسورشیم سے کوئی تعلق نہیں ۔رزاق دائودوزیراعظم کے مشیرتجارت کاعہدہ سنبھالنے سے پہلے ڈیسکون کمپنی سے مستعفی ہوچکے تھے۔



آپ کیلئے تجویز کردہ خبریں‎‎