سوشل میڈیا صارفین ہو جائیں ہوشیار۔۔۔وفاقی حکومت نے سوشل میڈیا پربڑے کریک ڈاؤن کا اعلان کردیا

وفاقی وزیراطلاعات فوادچوہدری نے اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ اظہار رائے کی آزادی لا محدود نہیں ،کسی کونفرت کا پرچار کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی.


وفاقی حکومت نے سوشل میڈیا پر منافرت پھیلانےوالوں کے خلاف کریک ڈاﺅن شروع کرنے کا اعلان کردیاہے. ،

انہوں نے کہا ہے کہ سوشل میڈیا پر نفرت آمیز مواد کو کنٹرول کیا جائےگا ایک نظام بنا لیا ہے جس کےذریعے سوشل میڈیا پرنفرت کا پرچار بھی روکا جاسکے گا،سوشل میڈیا پر دھمکیاں اور فتوے دینے پر بعض افراد کو گرفتار کیا گیا ہے.

انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیاآہستہ آہستہ پورے معاشرے پر حاوی ہوتا جارہا ہے ، طریقہ کار تیار کرلیا ہے جس سے سوشل میڈیاپرنفرت انگیزی کنٹرول ہوگی. وزیراطلاعات کہا کہ دنیا کو انتہا پسندی جیسے سنگین چیلنجز کا سامناہے، بھارت میں مودی کی حکومت کے بعد انتہا پسندی میں اضافہ ہوا اور پاکستان کو بھی انتہاپسندی اور دہشت گردی کاسامنارہا. انہوں نے کہا کہ اسلام میں انتہاپسندی اورشدت پسندی کا کوئی تصور نہیں، بحثیت قوم ہماری ہی ہمت تھی کہ شدت پسندی سے نہ ٹوٹے، ہماری برداشت کی تاریخ بہت شاندار اور پرانی ہے، یہ پاکستانی قوم ہی ہے جو غیر روایتی جنگ سے باہر آکر آگے بڑھ رہی ہے.

 فوادچوہدری نے کہا کہ کسی اورپراپنی رائے مسلط کرنے سے مسائل جنم لیتے ہیں،دنیا بھرمیں ہرآزادی کی ایک حد ہے،اظہار رائے کی آزادی لا محدود نہیں ،اس ہفتے میں سوشل میڈیا پرنفرت پھیلانے کے الزام میں اہم گرفتاریاں ہوئی ہیں.



آپ کیلئے تجویز کردہ خبریں‎‎