نواز شریف سے جیل میں ملاقات کا پہلا روز، پہلے ہی روزنواز شریف سے ملنے کونسی شخصیات آپہنچیں؟ جانیے

مسلم لیگ ن کے قائد  نواز شریف سے آج کوٹ لکھپت میں ملاقات کا پہلا دن ہے.


یاد رہے کہ نواز شریف کو  سزا ملنے کے بعد جیل میں ملاقات کا یہ پہلا دن ہے.

اس حوالے سے سابق وزیراعظم نواز شریف کی والدہ شمیم اختر اور بیٹی مریم نواز ملاقات کے لیے پہنچ گئیں ہیں.

اس کے علاوہ سابق اسپیکر پنجاب اسمبلی رانا محمد اقبال، سابق اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق، سینیٹر رانا مقبول اور جاوید لطیف ملاقات کے لیے پہنچے ہیں۔

مسلم لیگ ن کے رہنما جیل میں اپنے پارٹی قائد سے ملاقات کریں گے اور اہم سیاسی امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔واضح رہے سابق وزیراعظم نواز شریف کوٹ لکھپت جیل میں قید ہیں۔



آپ کیلئے تجویز کردہ خبریں‎‎