نئے سال کے پہلے ہی دن قومی ٹیم کو بڑی خوشخبری مل گئی

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے 2020 میں ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے ٹیموں کی گروپ اسٹیجز میں کوالیفکیشن کا اعلان کردیا۔


پاکستان کی ٹیم برا ہ راست ایونٹ کے لیے کوالیفائی کر گئی ہے.

آئی سی سی کی جانب سے جاری ہونے والے اعلامیے کے مطابق ابتدائی طور پر عالمی درجہ بندی میں سرِ فہرست 10 ٹیمیں کوالیفکیشن کے بغیر ہی ایونٹ میں شامل ہوں گی جبکہ 16 ٹیموں پر مشتمل اس ٹورنامنٹ میں 6 ٹیمیں کوالیفکیشن کے بعد داخل ہوسکیں گی۔

عالمی کپ مرحلہ وار کھیلا جائے گا جس میں پہلے مرحلے میں 8 ٹیمیں ایک دوسرے کے مدِ مقابل ہوں گے جن میں سے صرف 4 ٹیمیں اگلے مرحلے یعنی سپر 12 مرحلے کے لیے کوالیفائی کریں گی جہاں پہلے سے ہی عالمی درجہ بندی کے مطابق 8 ٹیمیں موجود ہوں گی۔

گزشتہ برس 31 دسمبر تک کی عالمی درجہ بندی کے مطابق سر فہرست پاکستان، بھارت، انگلینڈ، آسٹریلیا، جنوبی افریقہ، ونڈیز، نیوزی لینڈ اور افغانستان وہ ٹیمیں ہیں جو پہلے ہی سپر 12 مرحلے میں موجود ہیں جبکہ سابق چیمپیئن سری لنکا کے ساتھ بنگلہ دیش پہلے مرحلے میں بقیہ 6 کوالیفائر ٹیموں کے مدِ مقابل ہوں گی۔

خیال رہے کہ عالمی درجہ بندی کے مطابق سری لنکا 9ویں جبکہ بنگلہ دیش 10ویں نمبر پر موجود ہیں۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا ساتواں ایڈیشن 2 سال کی تاخیر کے بعد اب سال 2020 میں آسٹریلیا میں کھیلا جائے گا۔

سری لنکن ٹی ٹونٹی کپتان لاستھ مالنگا نے ورلڈ ٹی ٹونٹی کے لیے براہ راست کوالیفائی نہ کرپائنے پر مایوسی کا اظہا ر کیا جب کہ بنگلہ دیشی کپتان شکیب الحسن کا کہنا تھا کہ حالیہ عرصے میں اچھی پر فارمنس نے ان کی ٹیم کو حوصلہ دیا ہے جو مستقبل میں بھی کام آئے گا.



آپ کیلئے تجویز کردہ خبریں‎‎