العزیزیہ اورفلیگ شپ ریفرنسز کا فیصلہ، اس سلسلے میں کارکنان کو بڑی ہدایات جاری کردی گئی

نوازشریف کے خلاف العزیزیہ اورفلیگ شپ ریفرنسز کا فیصلہ احتساب عدالت کے جج ارشد ملک کل سنائیں گے۔ 


 ن لیگ نے حکمت عملی تیار کر لی۔ نوازشریف احتساب عدالت میں ہی فیصلہ سنیں گے، ارکان پارلیمنٹ اور کارکنوں کو احتساب عدالت پہنچنے کی ہدایت دے دی گئی۔ احتساب عدالت نے 18 دسمبر کو فیصلہ محفوظ کیا تھا۔

مسلم لیگ ن نے کل پاور شو کی منصوبہ بندی کی ہے۔ پارٹی کی تیار کر دہ حکمت عملی کے تحت نوازشریف احتساب عدالت میں ہی فیصلہ سنیں گے اور ن لیگ کے سینئر رہنما بھی ان کے ہمراہ ہوں گے۔

پارٹی قیادت نے ن لیگ کے رہنماؤں کو آج اسلام آباد پہنچنے کا حکم دے دیا ہے، مقامی قیادت اور بلدیاتی نمائندوں کو کارکن ساتھ لانے کی ہدایت ہے جس کے لئے طارق فضل چودھری، انجم عقیل کو ذمہ داری سونپ دی گئی۔ چودھری تنویر، ملک ابرار اور دیگر رہنما راولپنڈی سے کارکنوں کولائیں گے۔

واضح رہے کہ احتساب عدالت کے جج ارشد ملک نے نواز شریف کے خلاف العزیزیہ اورفلیگ شپ ریفرنسز کی سماعت کی اور 19 دسمبر کو دونوں ریفرنسز پر فیصلہ محفوظ کیا گیا تھا۔



آپ کیلئے تجویز کردہ خبریں‎‎