سانحہ ساہیوال،فرانزک ایجنسی نے سی ٹی ڈی کے جھوٹ کا پول کھول دیا

۔ذرائع کا کہنا ہے کہ سی ٹی ڈی نے فائرنگ کرنے کے بعد سرکاری گاڑی میں لاشیں رکھ کر پولیس لائنز شفٹ کیں


سانحہ ساہیوال کی تحقیقات میں فرانزک سائنس ایجنسی نے سی ٹی ڈی کے ایک اور جھوٹ سے پردہ اْٹھادیا۔

تفصیلات کے مطابق فرانزک سائنس ایجنسی نے سی ٹی ڈی اہلکاروں پر فائرنگ جھوٹ قرار دے دیا

 سی ٹی ڈی کی گاڑی پر 6 گولیاں لگیں، جو کہ سرکاری اسلحہ سے چلائی گئیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ سی ٹی ڈی نے فائرنگ کرنے کے بعد سرکاری گاڑی میں لاشیں رکھ کر پولیس لائنز شفٹ کیں، پولیس لائنز ساہیوال کے سی سی ٹی وی کیمروں کا ریکارڈ بھی غائب کردیا گیا،ساہیوال ہسپتال کی سی سی ٹی وی کیمروں میں بھی ردوبدل کیا گیا۔



آپ کیلئے تجویز کردہ خبریں‎‎