پنجاب کے بڑے اثاثے سے سابق وزیراعظم کا نام ہٹا دیا گیا

شہبازشریف کی پنجاب حکومت بدلنے کے ساتھ ہی نئی حکومت نے اپنی پالیسیاں نافذ کرنا شروع کردی ہیں۔


 حکومت نے سابق وزیراعظم نوازشریف کا ترقیاتی منصوبوں سے نام ہٹانے کا آغاز کردیا ہے، جس کے تحت نوازشریف سوشل سکیورٹی اسپتال کا نام تبدیل کردیا گیا ہے، جنرل باڈی اجلاس کے بعدنام سوشل سکیورٹی ہسپتال ملتان روڈ رکھ دیا گیا ہے۔  

پنجاب حکومت نے نوازشریف سوشل سکیورٹی ٹیچنگ ہسپتال کانام تبدیل کرکے نیا نام رکھ دیا ہے۔ جنرل باڈی کے اجلاس میں نئے نام سے متعلق فیصلہ کیا گیا ہے۔

جنرل باڈی نے نوازشریف سوشل سکیورٹی ٹیچنگ ہسپتال کا نیا نام سوشل سکیورٹی ہسپتال ملتان روڈ رکھ دیا ہے

یاد رہے کہ پنجاب حکومت نے شاہراؤں ، اداروں اور ہسپتالوں کے نام جو سابق وزیراعظم نوازشریف کے نام پر تھے ان کی جگہ نئے نام رکھنے کا آغاز کردیا ہے۔ 



آپ کیلئے تجویز کردہ خبریں‎‎