فرانس بھی مہرباں ہوگیا، پاکستان پر ڈالرز کی برسات کردی

منصوبہ حکومت کی شہری خدمات اور اقتصادی ترقی کی حکمت عملی کا حصہ ہے


اس منصوبہ سے اربن ڈویلپمنٹ کے شعبہ میں تعاون کی نئی راہیں کھلیں ہیں۔

 

پاکستان اور فرانس کے درمیان 130 ملین یورو قرضہ کا معاہدہ طے پا گیا۔ یہ معاہدہ پشاور سسٹین ایبل بس ریپڈ ٹرانزٹ کوریڈور پراجیکٹ کے فنانسنگ کیلئے ہے۔ سیکرٹری اقتصادی امور ڈویژن نور احمد، فرانس کے سفیر مارک بیرٹی اور فرنچ ایجنسی فار ڈویلپمنٹ کے کنٹری ڈائریکٹر جیکی ایمپرو نے معاہدے پر دستخط کئے۔

یہ منصوبہ محفوظ، متحرک اور یکجا ماس ٹرانزٹ سسٹم فراہم کرے گا جبکہ آلودگی اور توانائی کی کھپت کے حوالہ سے بھی منصوبہ ہو گا۔ یہ منصوبہ حکومت کی شہری خدمات اور اقتصادی ترقی کی حکمت عملی کا حصہ ہے۔ اے ایف ڈی نے 880 ملین یورو کی مالی معاونت فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے۔ اس منصوبہ سے اربن ڈویلپمنٹ کے شعبہ میں تعاون کی نئی راہیں کھلیں ہیں۔



آپ کیلئے تجویز کردہ خبریں‎‎