”گیم از اوور“ حکومت نے زرداری کو دو ٹوک پیغام دے دیا

وفاقی وزیر بحری امور علی زیدی نے کہا ہے کہ آصف علی زرداری کا کھیل ختم ہوچکا، وہ جو مرضی کرلیں،قوم اب بے وقوف نہیں بنے گی ۔


 کراچی میں میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے علی زیدی نے دعویٰ کیا کہ پیپلز پارٹی کے ارکان اسمبلی ہمارے ساتھ رابطے میں ہیں، جے آئی ٹی کی رپورٹ آنے کے بعد سمجھ آ ئی ہے کہ یہ لوگ اتنے پریشان کیوں ہوجاتے تھے ۔ انہوں نے کہا کہ پھل فروشوں کے اکاﺅنٹس سے کروڑوں روپے نکل رہے ہیں ، نواز شریف کے خلاف جے آئی ٹی پر بلاول بھٹو زرداری نے استعفے کا مطالبہ کیاتھا لیکن آصف زردری ٹوپیا ں پہن کر تماشہ لگا رہے ہیں۔

علی زیدی نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے لوگ خود ہمارے پاس آرہے ہیں اور موجودہ سندھ حکومت سے جان چھڑانے کی درخواست کررہے ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ جو لوگ آصف زرداری کے لئے جلسے کر رہے ہیں،وہی پی ٹی آئی سے کہہ رہے ہیں کہ ہماری پی پی حکومت سے جان چھڑائیں۔

علی زیدی نے یہ بھی کہا کہ آصف زرداری پر سارے کیسز نواز شریف کے زمانے میں بنے ہیں، خوشی ہے کہ ادارے آزادی سے کام کر رہے ہیں،آصف زرداری صاحب، گیم اوور۔



آپ کیلئے تجویز کردہ خبریں‎‎