عوام کے لئے بڑی خوشخبری، بجلی کی قیمتوں میں کمی کا امکان

پاور کمپنیز نے نیپرا میں فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی کی قیمت میں 33 پیسے فی یونٹ کمی کی درخواست دائر کی ہے۔  حتمی فیصلہ 27 دسمبر کو کیا جائے گا۔


بجلی پیدا کرنے والی کمپنوں نے یہ موقف اختیار کیا ہے کہ نومبر میں بجلی کے پیداواری اخراجات 4 روپے 71 پیسے فی یونٹ رہے جبکہ صارفین سے 5 روپے 4 پیسے فی یونٹ اخراجات وصول کیے گئے۔

نیپرا بجلی کی قیمتوں میں کمی سے متعلق درخواست کی شنوائی 27 دسمبر کو کرے گا۔ واضع رہے کہ بجلی کی قیمت میں کمی کا اطلاق کے الیکٹرک اور ماہانہ 300 یونٹ استعمال کرنے والے صارفین پر نہیں ہوگا۔



آپ کیلئے تجویز کردہ خبریں‎‎