بڑی خوشخبری سعودی عرب کے بعد پاکستان کو ایک اور مسلم ملک سے بڑی رقم ملنے کا امکان

نجی نیوز میڈیا کے مطابق کا کہنا ہے کہ یو اے ای کیساتھ معاشی تعلقات میں انتہائی مثبت پیش رفت ہوئی ہے جس کے تحت پاکستان کو جنوری 2019ءمیں 6 بلین ڈالر پیکیج ملنے کا امکان ہے.


سعودی عرب کی طرز پر یو اے ای 3 بلین ڈالرز زرمبادلہ کے ذخائر میں جمع کروائے گا اور 3 بلین ڈالر کا تیل دے گا جس کی ادائیگی بعد میں کی جائے گی.

وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر کی جانب سے آئی ایم ایف کے پاس جانے کی جلدی نہ ہونے کا حالیہ بیان اس بات کی جانب اشارہ ہے کہ یو اے ای کی جانب سے جلد امداد ملنے والی ہے

اسد عمر کا کہنا تھا کہ بیلنس آف پیمنٹ کا مسئلہ ختم ہو گیا ہے جس سے اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ انہیں چین اور یو اے ای کیساتھ معاملات میں مثبت ردعمل کی امید ہے.

دونوں ممالک کے درمیان منظرنامے کے پیچھے ہونے والے مذاکرات کافی کامیاب دکھائی دیتے ہیں.



آپ کیلئے تجویز کردہ خبریں‎‎